اداکار یاسر حسین اب ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں

جمعرات 10 اکتوبر 2019 12:53

اداکار یاسر حسین اب ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین اب ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں۔یاسر حسین ان دنوں اپنی منگیتر اقراء عزیز کے ہمراہ امریکا میں قیام پذیر ہیں جہاں سے انہوں نے ایسی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے جس پر ان کے مداح شش و پنچ میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ کمپنی ڈزنی کی آنے والی فلم ’دی پرنس ڈائریز ‘ کا ایک پوسٹر پوسٹ کیا لیکن اس پوسٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں یاسر حسین کی شمولیت کے حوالے سے کچھ لکھا ہوا ہے۔

متنازع بیانات دینے والے یاسر حسین نے اس پوسٹ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ وہ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے فلم کے کچھ ہیش ٹیگزبھی استعمال کیے۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 12:53:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :