پاکستانی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ 25اکتوبر کو ریلیز کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کے گانے شفقت علی خان، راحت فتح علی خان، فرحان سعید، عارف لوہار اور آئمہ بیگ نے گائے ہیں

جمعرات 10 اکتوبر 2019 12:53

پاکستانی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ 25اکتوبر کو ریلیز کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) پاکستانی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ 25اکتوبر کو ریلیز کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔تفصیلات کیمطابق معروف رائٹر اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر نے فلم ’’کاف کنگنا‘‘ 25 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ فلم کے ایک مکالمے میں اس کی وضاحت کی گئی ہے اور فلم بین جب فلم دیکھیں گے تو انہیں ’’کاف‘‘ اور ’’کنگنا‘‘ کے بارے میں پتہ چل جائے گا ، اس لیے اسے ابھی سسپنس میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار نے فلم میں ایشال سے پہلے مزید دو ہیروینوں کو نکالنے کو حوالے سے کہا کہ سب سے پہلے سوہائے علی ابڑو اورپھر عروہ حسین کے ساتھ کام کیا، ان کے کام کو نکال دیا اور پھر شروع سے شوٹ کیاجس سے مجھے کروڑوں کا نقصان ہوا۔ریشم کو میں نے فلم سے نہیں نکالا وہ خود ہی فلم چھوڑ گئی۔ ریشم والا کردار بعد میں فضا علی نے کیا اور بہت خوب کیا۔فلم کاف کنگنا کی کاسٹ میں ایشال، آبی خان، سمیع خان،عائشہ عمر، فضاعلی اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ فلم کے گانے شفقت علی خان، راحت فتح علی خان، فرحان سعید، عارف لوہار اور آئمہ بیگ نے گائے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 12:53:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :