اداکارہ عائشہ عمر پرسوں اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 13:39

اداکارہ عائشہ عمر پرسوں اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) اداکارہ عائشہ عمر پرسوں بروز (ہفتہ )کو اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی ۔ فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اپنی زندگی کی 39ویں سالگرہ کا کیک 12اکتوبر کوکراچی میں کاٹیں گی ۔

(جاری ہے)

عائشہ عمر 1980کو لاہور میں پیدا ہوئیں ،ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اوربعد ازاں نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس میں ماسٹر بھی کیا ۔ انہوںنے گلوکاری کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اورسٹ کام بلبلے میں ان کا کردار خوبصورت پورے پاکستان میں مقبول ہوا اوران کی بہترین کارکردگی کی بناء پر ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز ا جا چکا ہے ۔

وقت اشاعت : 10/10/2019 - 13:39:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :