اداکار افتخار ٹھاکر نے پرستاروں سے سیلفی بنانے سے انکار کرتے ہوئے ان کو دھتکارانا شروع کردیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 13:39

اداکار افتخار ٹھاکر نے پرستاروں سے سیلفی بنانے سے انکار کرتے ہوئے ان کو دھتکارانا شروع کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) سینئراداکارہ افتخار ٹھاکر مغرورہوگئے پرستاروں سے سیلفی بنانے سے انکار کرتے ہوئے تلخ رویہ اپناتے ہوئے ان کو دھتکارانا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افتخار ٹھاکر گزشتہ رات ڈرامہ کرنے کے بعد جب تھیٹرسے گھر جانے لگے تو دوسرے شہر سے آئے ہوئے پرستاروںنے ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی درخواست کی جس پر افتخارٹھاکر نے بڑی سختی کے ساتھ ان کو جھڑک دیا جبکہ پرستاروںنے اسرار کیا کہ ہم بڑی دور سے آپ کاڈرامہ دیکھنے کیلئے آئے ہیں جب بھی آپ کا ڈرامہ جس جگہ پر بھی زیر نمائش ہوتا ہے تو ہم ڈرامہ دیکھنے کیلئے آتے ہیں جس پر افتخا ر ٹھاکر نے ان کے ساتھ سخت زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں دھکے بھی دئیے ۔

وقت اشاعت : 10/10/2019 - 13:39:14

Rlated Stars :