تمغہ امتیاز کے بعد حکومت نے مہوش حیات کو اہم عہدے سے بھی نواز دیا

وزارتِ انسانی حقوق نے مہوش حیات کو لڑکیوں کے حقوق کے لیے ’خیر سگالی سفیر‘ بنا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 10 اکتوبر 2019 19:08

تمغہ امتیاز کے بعد حکومت نے مہوش حیات کو اہم عہدے سے بھی نواز دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10اکتوبر2019ء) تمغہ امتیاز کے بعد حکومت نے مہوش حیات کو اہم عہدے سے بھی نواز دیا ہے۔ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزارتِ انسانی حقوق نے انہیں لڑکیوں کے حقوق کے لیے ’گڈ ول ایمبیسیڈر‘ بنا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’مجھے وزارت انسانی حقوق کی جانب سے بچیوں کے حقوق کے لئے خیر سگالی سفیر کے عہدے پر فائز ہونے پر خوشی ہے۔

یہ میرے لیے فخر کی بات ہے اور میں اس مسئلے کے حل کے لئے فعال طور پر شعور بیدار کرنے کی منتظر ہوں۔ آئیے لڑکیوں کے بہتر مستقبل کی حقدار بنائیں جن کے وہ مستحق ہیں‘‘۔ 
 خیال رہے کہ اس سے پہلے انہیں صدرِ پاکستان کی جانب سے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا اور اس کے بعد مہوش حیات کا نام دنیا کو بدلنے والی 5 مسلمان خواتیں میں بھی شامل کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب انہیںوزارتِ انسانی حقوق نے انہیں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر بنا دیا ہے۔ مہوش حیات خواتین اور بچوں کے کی فلاح بہبود کے لیے کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ایسی فلموں میں کام کیا ہے جنہوں نے باکس آفس پر خوب کمائی کی ہے۔ پنجاب نہیں جائوں گی،جوانی پھر نہیں آنی لوڈ ویڈنگ اور ایکٹر ان لا جیسی کامیاب فلموں میں مہوش حیات نے بہترین اداکاری کر کے اپنے شائقین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

اب وہ ایک ایسا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں کہ جو کردار ادا کرنے کے لیے ہر ہیروئن کی خواہش ہو گی۔مہوش حیات نے ابھی ایک ایسا پراجیکٹ سائن کیا ہے جس میں انہوں نےپاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا ہے۔بینظیر بھٹو کی زندگی اتنی آسان نہیں تھی انہوں نے وطن کی خاطر جان تک کی قربان دی،جیل یا جلاوطنی تو ان کے لیے بہت معمولی چیز تھی۔

اب ان کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے جس میں مرکزی کردار کے لیے مہوش حیات کی خدمات لی گئی ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات کے لیے سابق وزیر اعظمبے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ محترمہ کے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کیلئے اداکارہ کتابوں کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ مجھے بے نظیر بھٹو سے محبت ہے تاہم فلم میں ان کا کردار اداکرنا ایک مشکل کام ہے۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 19:08:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :