فلم ہاف فرائے میں ملکہ ترنم کا لازوال گیت دلدار صدقے بھی شامل کرلیا گیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:20

فلم ہاف فرائے میں ملکہ ترنم کا لازوال گیت دلدار صدقے بھی شامل کرلیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) ایکشن وکامیڈی فلم ہاف فرائے میں ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا مشہور اور لازوال گیت دلدار صدقے بھی شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں فلم کے ہدایت کار ابو علیہا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک اعلان کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ فلم ہاف فرائے میں میڈم نور جہاں کا لازوال گیت دلدار صدقے، لکھ وار صدقے بھی شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈم نور جہاں برصغیر کی معروف گلوکارہ و اداکارہ تھیں، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے گیت بے حد مقبول ہیں اور اب مداحوں کو ان کے گیت دلدار صدقے کے ری میک کا بے صبری سے انتظار ہے۔معروف گیت دلدار صدقے، لکھ وار صدقے 1972 کی فلم سلطان کا گیت ہے جسے نور جہاں نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا تھا اور یہ گیت نور جہاں کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک ہے۔ابو علیہا کی تحریر کردہ اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ہاف فرائی' میں مرکزی کرداراداکار یاسر حسین اور ان کی منگیتر اقراء عزیز ادا کریں گی۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 20:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :