اداکارہ ستارہ بیگ آج سے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’سوہنی پنجاب دی‘‘میں پرفارم کریں گی

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

qلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ آج سے الحمراہال میںشروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’سوہنی پنجاب دی‘‘میں اپنے فن کے جوہر دکھائیںگی۔اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منفرد کام میری پہچان ہے اور جب تک شوبز سے وابستہ ہوں اس پر کاربند رہوںگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ رقص ایک آرٹ اور مشکل کام ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ اداکارائوں کی وجہ سے اسے کچھ اور نام دیا جاتاہے۔

انہوںنے کہا کہ گانے کی شاعری اور دھن کے مطابق پرفارم کرناہی اصل فن ہے اور ہر کوئی اس پر توجہ نہیںدیتا ، صرف اچھل کود کورقص کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ ستارہ بیگ نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ میری حدود کیا ہیں کیونکہ فیملیاںبھی اسٹیج ڈرامہ دیکھنے آتی ہیں اور ایسی پرفارمنس نہیں دینی چاہیے جس سے فیملیاں اکٹھے بیٹھ کر ڈرامہ نہ دیکھ سکیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 19:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :