موسیقی وراثت میں ملی، عاصم اظہر

پیر 21 اکتوبر 2019 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ والدہ ان کی بہترین دوست ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ اداکارہ گل رعنا نے اپنے خاندان کی مرضی کے بغیر والد موسیقار اظہر حیسن سے شادی کی اور یہ والدکی دوسری شادی تھی، لیکن ان کے والدین ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ عرصہ نہ چل سکے اور ان میں علیحدگی ہو گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتاتا کہ ان کے اپنی سوتیلی والدہ اوربہن کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں جس پر اکثر شوبز کے لوگ چونک جاتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ والدہ نے ان کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں جس کی وہ قدر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی وراثتی طور پر ملی۔

وقت اشاعت : 21/10/2019 - 11:50:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :