بنگلا دیش کی مس یونیورس کا ٹائٹل مقامی یونی ورسٹی کی طالبہ نے جیت لیا

ٹائٹل جیتنے والی شیرین اختر مس یونیورس کے 68 ویں ایڈیشن میں ملک کی نمائندگی کریں گی

جمعرات 7 نومبر 2019 15:29

بنگلا دیش کی مس یونیورس کا ٹائٹل مقامی یونی ورسٹی کی طالبہ نے جیت لیا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) بنگلا دیش کی مس یونیورس کا ٹائٹل مقامی یونی ورسٹی کی ایک طالبہ نے جیت لیا۔تھرڈ ایئر کی اسٹوڈنٹ شیرین اختر شہلا اب مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش پہلی دفعہ اس ایونٹ میں شرکت کرے گا۔ڈھاکا میں ہونے والے ایک ایونٹ میں یونی ورسٹی کی طالبہ شیرین اختر شہلا کو بنگلا دیش کی اس سال کی مس یونیورس کا ٹائٹل دیا گیا۔بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے طالبہ کو تاج پہنایا، ٹائٹل جیتنے والی شیرین اختر مس یونیورس کے 68 ویں ایڈیشن میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

وقت اشاعت : 07/11/2019 - 15:29:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :