فلم ’فورڈ ورسز فراری‘ کا رنگا رنگ پریمئر،فلم 15نومبر کو ریلیز کی جائے گی

جمعرات 7 نومبر 2019 15:29

فلم ’فورڈ ورسز فراری‘ کا رنگا رنگ پریمئر،فلم 15نومبر کو ریلیز کی جائے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم ’’فورڈ ورسز فراری‘‘ کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی اور خوب جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

جیمز مین گولڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’’فورڈ ورسز فراری‘‘ امریکی آٹو موٹیو ڈیزائنر کیرول شیلبے کی زندگی پر مبنی ہے جسے ’’فورڈ‘‘ موٹر کمپنی کی طرف سے دنیا کی بہترین ریس کار بنانے اور 1996 کی چمپئن ریسنگ کار ’’فراری‘‘ کو شکست دینے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔فلم میں کیٹریونا بیلف، جوش لوکاس، نواہ جیوپ، ایلکس گورنی اور دیگر شامل ہیں۔فلم رواں ماہ 15نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 07/11/2019 - 15:29:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :