ہدایت کار عاصم عباسی نے اپنی ویب سیریز ’’چڑیل‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

میں چڑیلز کے لیے بیحد پرجوش ہوں، اس فلم کو بنانے کا تجربہ نہایت شاندار تھا‘عاصم عباسی

جمعہ 8 نومبر 2019 13:22

ہدایت کار عاصم عباسی نے اپنی ویب سیریز ’’چڑیل‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) نامور پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی نے اپنی ویب سیریز ’’چڑیل‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا، جو اس سیریز کے نام کی طرح کافی دلچسپ ہے۔ اس ویب سیریز کی ریلیز کا مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور اس پوسٹر کے بعد اس بیچینی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے عاصم عباسی نے لکھا کہ ہوجائیں تیار، خواتین و حضرات، خاص طور پر حضرات، جلد آرہی ہیں کچھ رنگین چڑیلیں، آپ کی عورت سے نفرت کرنے والی سوچ کی بینڈ بجانے۔

عاصم عباسی کا کہنا تھا کہ میں چڑیلز کے لیے بیحد پرجوش ہوں، اس فلم کو بنانے کا تجربہ نہایت شاندار تھا، امید ہے بین الاقوامی سطح پر یہ ویب سیریز ریلیز ہوگی، جلد فلم کی کاسٹ بھی سامنے آجائے گی اور امید ہے کہ اسے اگلے سال ریلیز بھی کردیا جائے۔

(جاری ہے)

ماضی میں شیئر کردیا ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں عاصم عباسی نے شیئر کیا تھا کہ یہ فلم ان کے لیے بیحد خاص ہے۔یاد رہے کہ عاصم عباسی اس سے قبل’’کیک‘‘ جیسی کامیاب فلم بنا چکے ہیں۔’’کیک‘‘ میں آمینہ شیخ اور صنم سعید نے مرکزی کردار نبھائے تھے، اس فلم کی کہانی کو تجزیہ کاروں اور مداحوں دونوں نے پسند کیا گیا۔فلم کیک کا پاکستان کی جانب سے آسکرز میں بھیجنے کے لیے بھی انتخاب کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 08/11/2019 - 13:22:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :