ماہرہ خان کی اپنے والدین اور اقوام متحدہ کی طرف سے موصول خط کی تصویر شیئر

جمعہ 8 نومبر 2019 13:39

ماہرہ خان کی اپنے والدین اور اقوام متحدہ کی طرف سے موصول خط کی تصویر شیئر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے موصول خط کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس خط میںعالمی ادارہ نے ماہرہ خان کو یو این ایچ سی آر کا خیرسگالی سفیر بننے پرمبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے کہا کہ یہ ان کے لئے ایک نہایت جذباتی لمحہ ہے اور جب ان کے والدین نے جب اس خط کو پڑھا تو ان کی والدہ رو پڑیں اور ان کے والد انہیں دیکھ کر مسکرائے اور گلے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والدین پر فخر ہے کہ انہوںنے ان کی ایسی تربیت کی اور اس قابل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ انہیں پوری دنیا سے اتنی عزت اور پیار موصول ہوگا۔

وقت اشاعت : 08/11/2019 - 13:39:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :