گلوکار اے نیئر کی تیسری برسی 11نومبرکو منائی جائے گی

جمعہ 8 نومبر 2019 16:41

گلوکار اے نیئر کی تیسری برسی 11نومبرکو منائی جائے گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) :معروف گلوکار اے نیئر کی تیسری برسی 11نومبر کو منائی جائے گی۔ اے نیئر 17 ستمبر 1950ء کو پیدا ہوئے ان کا اصل نام آرتھر نیئر تھا ۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کاآغاز 1974ء میں فلم ’’بہشت ‘‘میں گلو کار روبینہ بدر کے ساتھ گا کر کیا جبکہ انہیں اصل شہرت گلوکارہ ناہید اختر کے ساتھ گائے ہوئے گانے’’ پیار تو اک دن ہونا تھا ‘‘ سے ملی جس نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

80ء کے دہائی میں ان کی فلمی دنیا میں حکمرانی رہی ۔ ان کے گائے ہوئے گیت فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ اے نیئر نے پاکستان ٹیلی ویژن پر بھی گیت گائے۔ انہیں بہترین گلوکاری پر 5مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے چار ہزار سے زائد فلمی گیت گائے ۔ ان کے مشہور نغموں میں جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے ، ایک بات کہوں دلدار، بینا تیرا نام، ساتھی مجھے مل گیا، ضد نہ کر اس قدر جان جاں، لیلیٰ لیلیٰ ، دنیا تو میں ہوں ، پلے بوائے ،رات ڈھلے وغیر ہ شا مل ہیں۔
وقت اشاعت : 08/11/2019 - 16:41:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :