گانا وہ ہوتا ہے جولوگوں کویاد رہے نہ کہ سرکے اوپرسے گزرجائے، راحت فتح علی خان
رشک قمر کو ری میک روایتی گانا نہیں بلکہ ایک غزل ہے، عالمی شہرت یافتہ گلوکار
جمعہ 8 نومبر 2019 21:47
(جاری ہے)
راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں یہ بات خود کے لیے بھی کہہ رہاہوں کہ موسیقی اس طرح ترتیب دینی چاہیئے کہ وہ لوگوں کویاد رہے۔استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالیمیرے رشک قمر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان اور بالی ووڈ دونوں جگہ اس کے کئی ری میک بنے ہیں اوریہ دونوں ممالک میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔
رشک قمر کوری میک کرنے کے حوالے سے راحت فتح علی خان نے کہا یہ روایتی گانا نہیں بلکہ ایک غزل ہے۔ سب سے پہلے تو لوگوں کو اس غزل کی شاعری اورالفاظوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہرشک قمر کیا ہی کئی لوگ تو کمر ہی سمجھے جارہے تھے جب کہ یہاں قمر سے مراد چاند ہے۔راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ اپنے گانوں کا موازنہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ اوریجنل کے ساتھ تو موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا کیونکہ اوریجنل کا سحر اتنا حسین ہوتا ہے کہ لوگ اس سے نکل ہی نہیں پاتے۔کوک اسٹوڈیو کے بارے میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ جو کوک اسٹوڈیو پہلے روحیل حیات کررہے تھے وہ بہت بہترین تھا لیکن روحیل حیات کے بعد کوک اسٹوڈیو کا معیار گرتا رہا۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ تین سال قبل آپ نے کوک اسٹوڈیو میں آفرین آفرین گایا تھا وہ تو اچھا تھا۔اس سوال پر راحت فتح علی نے کہا میں اپنی بات نہیں کررہا میں نے تو اچھا کیا ہی تھا کیونکہ مجھے تو اچھا کرنا ہی تھا، لیکن میں سب کی بات کررہا ہوں کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جوغلط ہوتی ہیں جیسے گانوں کی سلیکشن کرنا جس کی وجہ سے معیار گرتا جاتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Summer Glau
Judy Greer
Konkona Sen Sharma
Joseph Mazzello
Kapil Sharma
Arnold Schwarzenegger
Jacob Lofland
Tammin Sursok
Nick Jonas
Catherine Oxenberg
Kirsten Dunst
Deepika Padukone
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ