آنے والے چندماہ میں میری پانچ فلمیں شروع ہونے والی ہیں‘ معمر رانا

موجودہ حالات میں پانچ فلموں کے پراجیکٹ شروع ہونا خوش قسمتی ہے

ہفتہ 9 نومبر 2019 12:13

آنے والے چندماہ میں میری پانچ فلمیں شروع ہونے والی ہیں‘ معمر رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) نامور اداکار معمر رانانے کہا ہے کہ آنے والے چندماہ میں میری پانچ فلمیں شروع ہونے والی ہیں ،دو فلمیں لاہور اور دو کراچی کے فلمسازوں کی ہیں جبکہ ایک فلم میں خود پروڈیوس کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں معمررانانے کہا کہ پنجابی فلموں میں کام کرتے ہوئے پنجابی زبان پر عبور حاصل ہوگیا ہے ۔فلموں کے ڈائیلاگ کو پڑھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اصل پنجابی تو یہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہے جو خوش آئندہے ۔ موجودہ حالات میں پانچ فلموں کے پراجیکٹ شروع ہونا خوش قسمتی ہے اور دعا ہے کہ اس سے انڈسٹری کو بھی عروج حاصل ہو ۔

وقت اشاعت : 09/11/2019 - 12:13:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :