ایمن اور منال خان کا اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے کا اعلان

منگل 12 نومبر 2019 11:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) اداکارہ ایمن اور منال خان نے ملبوسات کا اپنا برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں بہنوں نے انسٹا گرام جاری ایک پوسٹ میں اپنے برانڈ ’’اے اینڈ ایم‘‘ کو متعارف کروایا ہے جس کا مقصد خواتین کو معیاری ملبوسات مناسب قیمت میں فراہم کرنا ہو گا۔ شوبز کی دنیا میں اپنے نام کے کلوتھنگ برانڈ متعارف کروانے کا رجحان کافی فروغ پارہا ہے ، اس سے پہلے اداکارہ ماورا اور عروہ حیسن ’’یواینڈ ایم ‘‘ کے نام سے اپنا برانڈ متعارف کرواچکی ہیں۔

وقت اشاعت : 12/11/2019 - 11:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :