ساون کے رائٹر اور پروڈیوسرڈاکٹر مشہود قادری نے نئی فیچر فلم’’ قلفی‘‘ کا اعلان کردیا

کاسٹ میں شہروز سبزواری ،سعیدہ امتیاز،جاوید شیخ،ٹیپو شاہ،ٹیپو شریف، ثنا اور مومی رانا شامل

منگل 12 نومبر 2019 20:11

ساون کے رائٹر اور پروڈیوسرڈاکٹر مشہود قادری نے نئی فیچر فلم’’ قلفی‘‘ کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) ساون کے رائٹر اور پروڈیوسرڈاکٹر مشہود قادری نے نئی فیچر فلم’’ قلفی‘‘ کا اعلان کردیا ہے۔قلفی کی کاسٹ میں شہروز سبزواری ،سعیدہ امتیاز،جاوید شیخ،ٹیپو شاہ،ٹیپو شریف، ثنا اور مومی رانا شامل ہیں۔قلفی ماڈرن کرائم تھرلر ایکشن فلم ہے جس میں کامیڈی کا زوردار تڑکہ بھی خوب شور کرے گا۔

فلم کے ڈائریکٹر کی ذمہ داری سلیم داد کے سپرد کی گئی ہے جو فلم انڈسٹری کے سینئر ڈی اوپی ہیں۔سلیم داد اس سے پہلے جوانی پھر نہیں آنی ، شیر دل اور بالو ماہی سمیت کئی ٹی وی کمرشل اپنے کیمرے سے شوٹ کر چکے ہیں۔ساون پولیو کے پس منظر میں بنائی گئی تھی اور اس فلم کو آسکر میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چٴْنا گیا تھا۔ساون نے کئی انٹر نیشنل فیسٹول میں ایوارڈز اپنے نام کییاورنیٹ فلکس پر بھی ساون کے نمبرز کافی اوپر ہیں۔

(جاری ہے)

قلفی آؤٹ اینڈ آؤٹ کمرشل مسالحہ فلم ہے جس کی کاسٹنگ سے ابھی سے سب متاثر ہیں۔ امریکا میں رہنے والے ڈاکٹر مشہود قادری اس فلم کے ایکشن اور ٹیکنیکل سہولیات کے لیے ہالی وڈ میں کچھ اسٹوڈیوز اور ایکشن ڈائریکٹرز سے بھی رابطے میں ہے۔رائٹر اور مشہود قادری نے پہلے بھی پاکستان فلم انڈسٹری میں کھل کر سرمایہ کاری کی اور ڈی او پی/سینماٹوگرافر فرحان عالم کو ڈائریکٹر بننے کا موقع دیا اب اس بار انھوں نے سلیم داد کو بحیثیت ڈائریکٹر لانچ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 12/11/2019 - 20:11:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :