معروف نیوز کاسٹر مہ پارہ صفدر65برس کی ہو گئیں

جمعرات 14 نومبر 2019 13:59

معروف نیوز کاسٹر مہ پارہ صفدر65برس کی ہو گئیں
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) معروف نیوز کاسٹر مہ پارہ صفدر65برس کی ہو گئیں ان کی سالگرہ15نومبر جمعہ کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مہ پارہ زیدی 15نومبر 1954ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں،اگست1979ء میں ماہ پارہ زیدی کی شادی صفدر ہمدانی سے ہوئی جس کے بعد وہ ماہ پارہ صفدر کہلوانے لگیں انہوں نے 1975ء کو پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سے نیوز کاسٹنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ماہ پارہ صفدر1990ء تک پی ٹی وی سے منسلک رہیں بعدازاں وہ بیرون ملک منتقل ہو گئیں اور ایک عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ساتھ منسلک ہو گئیں ۔ماہ پارہ صفدر نے پی ٹی وی ایوارڈ،نگارایوارڈ ،بولان سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔

وقت اشاعت : 14/11/2019 - 13:59:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :