ایمن اور منال خان 20 نومبر کواپنے برانڈ’’اے اینڈ ایم‘‘ کو باقاعدہ لانچ کریں گی

جمعرات 14 نومبر 2019 14:24

ایمن اور منال خان 20 نومبر کواپنے برانڈ’’اے اینڈ ایم‘‘ کو باقاعدہ لانچ کریں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) اداکارہ ایمن اور منال خان 20نومبر کواپنے ملبوسات کے برانڈ’’اے اینڈ ایم‘‘ کو باضابطہ طور پرلانچ کریں گی۔

(جاری ہے)

ایمن اور منال نے گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر اپنا کپڑوں کا برانڈ ’’اے اینڈ ایم‘‘ متعارف کروانے کا علان کیا اور اب خبریں آرہی ہیں کہ وہ 20 نومبر یعنی اپنی سالگرہ کے موقع پر باضابطہ طور پر اپنا برانڈ لانچ کریں گی، جس کا مقصد خواتین کو معیاری ملبوسات مناسب قیمت پر فراہم کرنا ہو گا۔ شوبز میں اس سے قبل کومل رضوی اورعتیقہ اوڈھو نے بیوٹی لائن جبکہ جنید جمشید، ماہرہ خان، ماورا اور عروہ حسین نے کپڑوں کے برانڈ متعارف کروا رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/11/2019 - 14:24:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :