نیشنل گیمز کے باسکٹ بال مقابلوں کی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:02

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) پی اے ایف سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ33ویں نیشنل گیمز کے باسکٹ بال مقابلوں کی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی مردوں میں پاکستان آرمی اور ائیر فورس جبکہ کواتین میں واپڈا اور آرمی کی ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں باسکٹ بال مقابلوں کے خواتین ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل یکطرفہ ثابت ہوئے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کی مضبوط ٹیم نے پنجاب کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئی75-27 کے سکور سے کامیابی سمیٹی فاتح ٹیم کی جانب سے کائنات 16، ایمن12اور پنجاب کی مسکان10کے ساتھ نمایاں سکورر رہیں جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھی پاکستان ریلویز کی ٹیم پاکستان آرمی کے آگے نہ ٹھہر سکی آرمی نے کھیل کے تمام شعبوں میں اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے ریلویز کو 71-21کے سکور سے شکست دی فاتح تیم کی عائشہ جلاس سب سے زیادہ 16ایونٹس سکور کرنے میں کامیاب رہیں اسی طرح مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں دو روایتی حریفوں آرمی اور واپڈا کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے اپنے بہتر کھیل اور سٹیمنے کی بناء پر 120-73کے واضح ترین مارجن سے زیر کیا آرمی کے فرحان25اور واپڈا کے زین 15کے ساتھ اپنی اپنی ٹیموں کے نمایاں سکورر رہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میدان پاکستان ائیر فورس کے ہاتھ رہا جس نے پنجاب کو 95-67سے شکست دیتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اس میچ میں تین کوارٹرز تک میچ پوائنٹس کی برابری پر چلتا رہا البتہ آخری کوارٹر میں پی اے ایف نے پنجاب کو پوائنٹس کے حصول میں بہت پیچھے دھکیل دیا اور 28پوائنٹس کے فرق سے کامیابی سمیٹی۔

وقت اشاعت : 16/11/2019 - 00:02:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :