نسیم وکی اور مہک نور نے اسٹیج ڈرامہ ’’شوہر برائے فروخت ‘‘میں تہلکہ مچا دیا

اتوار 17 نومبر 2019 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء)نامور اداکار نسیم وکی اور مہک نور نے تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’شوہر برائے فروخت ‘‘میں شاندار پرفارمنس سے تہلکہ مچا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارنسیم وکی نے اپنے برجستہ جملے باز ی اور اداکارہ مہک نور نے دلکش رقص پرفارمنس کی بدولت ہال میں بیٹھے شائقین سے بھرپور داد حاصل کی ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میںہیر جٹ، فیا خان، مناہل خان،گوشی خان، شاہد خان،قیصرپیا سمیت دیگرشامل ہیں ۔ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر نسیم وکی جبکہ پروڈیوسر ار تماثیل تھیٹر کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ ہیں۔

وقت اشاعت : 17/11/2019 - 11:20:16