گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو گلوکاری کے میدان میں 41سال ہوگئے

دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے آئند ہ ہفتے تقریب کاانعقاد کیا جائیگا

اتوار 17 نومبر 2019 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) نامور گلوکارعطاء اللہ عیسی خیلوی کو گلوکاری کے میدان میں 41سال ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے نومبر 1978ء میں اپنی پہلی آڈیو کیسٹ ریکارڈکرائی تھی اور نومبر 2019ء میں ان کو گائیکی کے میدان میں 41سال ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عطاء اللہ عیسی خیلوی کے دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے آئند ہ ہفتے تقریب کابھی انعقاد کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 17/11/2019 - 11:20:16