نیلم منیر نے سخاوت ناز کو بہترین ڈانسر قرار دیدیا

مجھے سخاوت ناز جیسے تخلیقی لوگ بڑے پسند ہیں ‘ گفتگو

ہفتہ 30 نومبر 2019 14:44

نیلم منیر نے سخاوت ناز کو بہترین ڈانسر قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2019ء) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے نامورکامیڈین سخاوت ناز کو بہترین ڈانسرقراردیدیا۔ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ سخاوت ناز میں اداکاری کے جوہر ہونے کے ساتھ ان میں ایک بہترین ڈانسر بھی چھپا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

میں ایک شو میں ان کے رقص کر چکی ہوں اوراحساس ہوا کہ سخاوت ناز نہ صرف با صلاحیت اداکار ہیں بلکہ ایک بہترین ڈانسر بھی ہیںاور میں ان سے بڑی متاثر ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ کم لوگوںکے علم میںہے کہ سخاوت ناز نے ڈانس کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں بلکہ انہونے اداکاروںکودیکھ کرہی ڈانس سیکھا ہے اورمجھے اس طرح کے تخلیقی لوگ بڑے پسند ہیں جو دوسروں چیز کو اچھے انداز میں اپنا لیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/11/2019 - 14:44:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :