نئے آئیڈیازسے فلمی صنعت میں جمودکا خاتمہ ہوسکتا ہے،مہرمحمداسلم

فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا، بہت سے لوگ سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، انٹرویو

ہفتہ 30 نومبر 2019 14:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2019ء) ایورگرین موویزکے روح رواں معروف فلمسازمہرمحمداسلم نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں، ہمارے ملک میں پلیٹ فارم کی کمی ہے جہاں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جا سکے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔مناسبت پلیٹ فارم ناہونے کے باعث نئی فلمیں بھی مارکیٹ میں نہیں آرہیں۔

ایک انٹرویو میں مہرمحمداسلم نے کہ اچھی فلمیں اب بھی بن سکتی ہیں ،مہرمحمداسلم نے کہا کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری کے لوگوں کو ساتھ بیٹھنا چاہیے بلکہ نئے آئیڈیاز کو زیر بحث لانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا۔

پاکستان میں دوبارہ سے بہترین فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں،لیکن یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور اس سے کسی صورت بھی انڈسٹری کو وہ عروج حاصل نہیں ہو سکتا جو ایک کامیاب انڈسٹری کیلئے ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں ،جس سے چند سالوں میں بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/11/2019 - 14:49:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :