سکرپٹ نہیں پڑھتا، صرف کردار کی تفصیلات سن کر ذہن میں اس سے متعلق نقش بنالیتا ہوں، نعمان اعجاز

ہفتہ 30 نومبر 2019 20:29

سکرپٹ نہیں پڑھتا، صرف کردار کی تفصیلات سن کر ذہن میں اس سے متعلق نقش بنالیتا ہوں، نعمان اعجاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2019ء) اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں سکرپٹ نہیں پڑھتا، صرف کردار کی تفصیلات سن کر ذہن میں اس سے متعلق نقش بنالیتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سمجھدار لوگوں کے ساتھ کام کرنا میری کامیابی کی وجہ ہے، 1988 میں ٹی وی پر کام کرنا شروع کیا تو عارفہ صدیقی، خالدہ ریاست اور قوی خان جیسے سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور سب سے ہی مجھے بہت عزت اور پیار ملا جس کی وجہ سے میرا سب کا احترام کرنا تھا۔ مجھے فن اداکاری سکھانے اور اس انڈسٹری میں متعارف کروانے والے نصرت ٹھاکر ہیں۔

وقت اشاعت : 30/11/2019 - 20:29:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :