پر کشش شخصیت اوررعب دار آواز کے مالک اداکار فواد خان 38 برس کے ہوگئے

ہفتہ 30 نومبر 2019 20:29

پر کشش شخصیت اوررعب دار آواز کے مالک اداکار فواد خان 38 برس کے ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2019ء) پر کشش شخصیت اوررعب دار آواز کے مالک اداکار فواد خان 38 برس کے ہوگئے۔فواد خان 29 نومبر 1981 کو لاہور میں پید اہوئے۔ انہوں نے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

فواد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور گلوکار 1994 میں کیا تھا اور 2001 میں پہلی بار ٹی ڈرامہ جٹ اینڈ بونڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔بچپن میں امیتابھ بچن اور رشی کپور کو اپنا آئیڈیل سمجھنے والے فواد خان کی پہلی فلم خدا کیلئے 2007 میں ریلیز ہوئی، انہوں نے بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔

وقت اشاعت : 30/11/2019 - 20:29:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :