ں* کسی بھی پراجیکٹ کی منصوبہ بندی اچھی ہو تو وہ فلم کبھی ناکام نہیں ہوگی،نعیم خان

اتوار 1 دسمبر 2019 18:55

uلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2019ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ فلمیں بنانے اور ان فلموں کے بزنس کے لیے یہ وقت بہت مناسب ہے،فلم انڈسٹری میں بہتری آتی جارہی ہے اور تیزی سے کامیابی کے جانب گامزن بھی ہے جو سرمایہ دار کے لیے بھی بہت بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی پراجیکٹ کی منصوبہ بندی اچھی ہو تو وہ فلم کبھی ناکام نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

نعیم خان نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے بہت سے موضوعات ہیں،پاکستانی فلمساز کم وسائل کے باوجود اچھی فلم بنانا چاہتے ہیں،پاکستان فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں۔نعیم خان نے کہا کہ ہمیں کسی سے مقابلہ نہیں کرنا اپنے کام میں بہتری سے مزید بہتری متعارف کرواتے رہنا ہے تاکہ ہماری فلمیں اس سے زیادہ مزید کامیابیاں سمیٹ سکیں۔
وقت اشاعت : 01/12/2019 - 18:55:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :