ا* ہمیں پنجابی فلموں میں اپنے ماحول کی عکاسی کرنا ہو گی،باسوچودھری

اتوار 1 دسمبر 2019 18:55

غ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے دبنگ مصنف و ہدائیتکارباسوچودھری نے کہا ہے کہ اگر فلم انڈسٹری کو ماضی کی طرح عروج پر لے جانا ہے تو اس کیلئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی ،ہمیں جدید ٹیکنالوجی کی جانب سفر کیلئے اپنی رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا ، ہمیں پنجابی فلموں میں اپنے ماحول کی عکاسی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو نئے چہرے میسر آرہے ہیں اور یہی فلم انڈسٹری کا مستقبل ہیں ،باسوچودھری نے کہا کہ اداکاروں کے مقابلے میں اداکارائوں کی زیادہ تعداد سامنے آئی ہے۔جب فلم انڈسٹری ترقی کرے گی تو مزید نئے فنکار وں کی کھیپ بھی میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوںمیں فلمیں بننے کی تعداد بڑھی ہے جس سے انڈسٹری کو سہارا ملا ہے لیکن عروج حاصل کرنے کیلئے یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

باسوچودھری نے کہا کہ نئے آنے والے لڑکے لڑکیاں بھی بہت اچھا کام کررہے ہیں جبھی تو انکے کام کو خوب پزیرائیاں حاصل ہورہی ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں دیکھ کرادھورا پن سا محسوس ہوتا ہے مگر یہ لوگ محنت کو اپنا استاد بنالیں تو اپنا منفرد مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/12/2019 - 18:55:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :