سپرسٹار پروڈکشن دسمبر کے آخر میں ’پاکستان فیشن ویک ‘‘سیزن ٹو منعقد کریں گے

اس فیشن شوکو نیو ائیر تقریبات کا حصہ بنایا جائیگا جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی،فرحان،عظمیٰ خان

جمعرات 5 دسمبر 2019 17:04

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) سپرسٹار پروڈکشن دسمبر کے آخرمیں ’’پاکستان فیشن ویک‘‘ سیز ن ٹوکا انعقاد کریں گے،سپرسٹار پروڈکشن کی سی ای او عظمیٰ خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ اس شوکو نیوائیر تقریبات کا حصہ بنایا جائیگا جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ خان نے بتایاکہ اس شومیں نیو ائیر تقریبات کے حوالے سے ایک خصوصی ریمپ واک،پرفارمنسز اور میوزیکل شوکا انعقادبھی کیا جائیگا جس میں نامور گلوکار نغمہ سرا ہوں گے۔

(جاری ہے)

شوآرگنائزرفرحان خان نے بتایاہم اس سے قبل بہت سارے فیشن ایونٹ منعقد کرچکے ہیں جن میں ہم نے معروف برانڈز کے ساتھ نامور ماڈلز کو ریمپ واک کروائی انشاء اللہ ہم یہ شوبھی اسی کامیابی سے منعقد کریں گے۔فرحان خان اور عظمیٰ نے بتایاکہ ہم نے اس شوکی تیاریاں شروع کردی ہیں اور ان دنوں اس کے ڈریسز ،برانڈز اور ماڈلز کو فائنل کیا جارہاہے ۔
وقت اشاعت : 05/12/2019 - 17:04:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :