اداکارہ مہوش حیات کا سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار ہمدردی

پرویز مشرف ہمارے ملک کے صدر رہے اور انہوں نے مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی، ٹویٹ

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں کم سے کم انہیں ایک موقع دیا جانا چاہیے‘مہوش حیات نے پرویز مشرف کی جانب سے گزشتہ روز دبئی کے ایک ہسپتال سے جاری کی گئی ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف ہمارے ملک کے صدر رہے اور انہوں نے مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی‘۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں سیاست کو کچھ دیر کے لیے سائیڈ میں رکھنا چاہیے اور انہیں کم سے کم ایک موقع دے کر ان کی بات سنی جائے‘۔مہوش حیات نے لوگوں پر واضح کیا کہ کوئی پرویز مشرف سے نفرت کرے یا محبت لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں سنا جانا چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو کم سے ایک موقع ملنا چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا قانون کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے تک بے گناہ قرار نہیں دیتا ادکارہ کی مذکورہ ٹوئٹ کو درجنوں افراد نے ری ٹوئٹ کیا جب کہ اسے ہزاروں افراد نے لائیک کیا، ساتھ ہی کئی افراد نے اس پر کمنٹس بھی کیے، بعض افراد نے مہوش حیات کی بات سے اتفاق کیا جب کہ کئی افراد نے ان سے اختلاف بھی کیا۔
وقت اشاعت : 05/12/2019 - 22:31:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :