لاہور ،پاکستان شوبزانڈسٹری ٹی وی،فلم اوراسٹیج کی نامورڈانسرصوفیہ بٹ سے نامعلوم افرادنے گن پوائنٹ پرقیمتی موبائل چھین لیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان شوبزانڈسٹری ٹی وی،فلم اوراسٹیج کی نامورڈانسرصوفیہ بٹ سے نامعلوم افرادنے گن پوائنٹ پرقیمتی موبائل چھین لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوفیہ بٹ نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب مقامی تھیٹرسے اپنے اسٹیج ڈرامے کے اختتام پر جب گھرجانے کے لئے باہرنکلی تونامعلوم افرادنے مجھے روک لیا اورگن پوائنٹ پر مجھ سے قیمتی موبائل چھین کررفوچکرہوگئے،اداکارہ صوفیہ بٹ نے بتایا کہ ہم فنکارلوگ ہیں محنت سے اپنا کام کرتے ہیں جس کے عوض ہمیں معاوضہ دیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ موبائل کے چھن جانے کا اتنا دکھ نہیں ہے دکھ توصرف اس بات کا ہے کہ اس موبائل میں میرا قیمتی ڈیٹا ،فیملی ،دوست احباب،فنکاروں کے پرسنل موبائل نمبرزموجودہیں۔

جن کے چھن جانے کا مجھے بہت دکھ ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 21:31:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :