برطانوی فیشن مارکیٹ پاکستانی ڈیزائینرز کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، مائین خان

اتوار 8 دسمبر 2019 11:55

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کے لیے کپڑے ڈیزائن کرنے والی پاکستانی ڈیزائنر ماہین خان کا کہنا ہے کہ برطانوی فیشن مارکیٹ پاکستانی ڈیزائینرز کے لیے بہت اہم ہے۔لندن میں ایک نمائش کے دوران برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مائین خان نے کہا کہ میں نے سوچا کے میں اپنے شو کا آغاز شہزادی کو خراج تحسین پیش کر کے کروں جنہوں نے پاکستانی کپڑے ایک شان کے ساتھ پہنے ۔

(جاری ہے)

مائین کے خیال میں آرٹ اور فیشن کے ذریعے ہم پاکستان کا خوبصورت چہرہ پوری دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں، انہوں نے کہ کہ برطانوی فیشن مارکیٹ پاکستانی ڈیزائینرز کے لیے بہت اہم ہے، برطانوی مارکیٹ ہمیشہ سے ہمارے لئے بہت بڑی رہی ہے،کیونکہ یہاں پر ایشیائی لوگ بہت بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔مائین برطانوی ڈیزائینرز کے ساتھ مل کر کا م کرنا چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو جوان مرد و خواتین کے حوصلہ اٖفزائی کرنی چائیے جو ایسا کچھ پیش کر رہے ہیں جس کی بین الاقوامی اہمیت ہو۔مائین خان نے کہا کہ شہزادی کے لیے تیار کردہ ملبوسات کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد میرے تیار کردہ ملبوسات کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔
وقت اشاعت : 08/12/2019 - 11:55:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :