ہمارے دور میں کام کو عبادت سمجھا جاتا تھا، دیبا بیگم

پیر 9 دسمبر 2019 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) اداکارہ دیبا بیگم نے کہا کہ ان کے دور میں کام کو عبادت سمجھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دروان انہوں نے کہا کہ انہوں نے 250فلمیں کیں، فلم سنگ دل ، آئینہ ، نکاح اور ہوائیں ان کے دل کے بہت قریب ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں روحی بانو کی اداکاری بہت پسند ہیں وہ ان کے ڈرامے بھلا نہیںسکتیں، انہوں نے کہا کہ انہیں وحید مراد کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کام کرتے وقت ان کا دھیان کپڑوں کی بجائے اداکاری کی طرف ہوتا تھا، مزید اداکاری نہ کرنے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ آج کا کام ماضی کے کام سے کافی مشکل اور تھکا دینے والا ہے ۔

وقت اشاعت : 09/12/2019 - 10:30:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :