محنت سے حاصل کی گئی منزل کی بنیادیں پائیدار ہوتی ہیں ‘ ریشم

شہرت کیلئے کبھی شارٹ کٹ راستہ استعمال کرنے کی قائل نہیں رہی ‘ انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 11 دسمبر 2019 12:53

محنت سے حاصل کی گئی منزل کی بنیادیں پائیدار ہوتی ہیں ‘ ریشم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں سنجیدگی سے کام کر کے نام کمانا مشکل ہے لیکن محنت سے حاصل کی گئی منزل کی بنیادیں پائیدار ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہر انسان کے ذہن میں شہرت کیلئے شارٹ کٹ کا آپشن موجود ہوتا ہے لیکن میں نے کبھی اس سوچ کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا ۔ شروع سے محنت اور لگن سے کام کرنے کی قائل ہوں ، ہمیشہ تھوڑا مگر معیاری کام کیا ہے اور کبھی کام کے پیچھے نہیں بھاگی البتہ اپنی کوشش ضرور کی ہے ۔ریشم نے کہا کہ محنت کا سفر طویل اور کٹھن ضرور ہوتا ہے لیکن اس راہ پر چل کر کھڑی کی گئی منزل کی بنیادیں پائیدار ہوتی ہیں۔

وقت اشاعت : 11/12/2019 - 12:53:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :