جومانجی،دی نیکسٹ لیول کی تشہیر ،امریکی گلوکار نک جونس کا پاکستانیوں کیلئے پیغام

13 دسمبر کو پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلم کی ہدایات جیک کسدان نے دی ہیں، رپورٹ

بدھ 11 دسمبر 2019 13:02

جومانجی،دی نیکسٹ لیول کی تشہیر ،امریکی گلوکار نک جونس کا پاکستانیوں کیلئے پیغام
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) امریکی گلوکار و اداکار نک جونس نے پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا، جس میں وہ اپنی فلم جومانجی: دی نیکسٹ لیول کی تشہیر کرتے بھی نظر آئے۔نک جونس نے اپنی فلم کا ٹریلر شیئر کرنے سے قبل اپنے پیغام میں کہا کہ سلام پاکستان، اس 13 دسمبر کو جومانجی: دی نیکسٹ لیول تھیٹرز میں دیکھیں۔

واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم جومانجی 1995 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں روبن ولیمز نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔اس فلم کی کہانی ایک ایسے گیم بورڈ پر مبنی تھی جس کا نام جومانجی تھا، جسے دو بچے مل کر کھیلنا شروع کرتے ہیں، تاہم فلم میں ایڈونچر کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب یہی گیم ان بچوں کو کئی سال آگے کے دور میں لے جاتا ہے جہاں عجیب و غریب واقعات ان کے ساتھ ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور اپنی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے انہیں یہ کھیل ختم کرتا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یہ اس سال کی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی جس کے بعد 2017 میں اس کا سیکوئل 'جومانجی: ویلکم ٹو دی جنگل سامنے آئی۔ فلم میں ڈیوائن جونسن المعروف دی راک نے مرکزی کردار نبھایا۔فلم میں ڈیوائن جونسن کے ساتھ نک جونس نے بھی اہم کردار نبھایا جبکہ کیون ہارٹ اور جیک بلیک بھی فلم کا حصہ بنے۔رواں سال اس فلم کا ایک اور سیکوئل جومانجی: دی نیکسٹ لیول سامنے آرہا ہے جس میں دوبارہ ڈیوائن اور نک اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم کی کہانی ویسے ہی جنگل میں ان کرداروں کے ایڈونچر کے گرد گھومتی ہے، جبکہ انہیں سامنے آنے والی ہر مشکل سے بچ گیم کو ختم کرکے واپس اپنی دنیا میں جانا ہے۔واضح رہے کہ 13 دسمبر کو پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلم کی ہدایات جیک کسدان نے دی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 13:02:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :