سستی شہرت کانشہ علیبہ خان نے سوشل میڈیا پر’’نیم برہنہ‘‘ تصاویروائرل کردیں

اداکارہ کی نہ تو کوئی ویڈیویافلم ہٹ ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں کوئی بڑا پراجیکٹ ملاہے

جمعہ 10 جنوری 2020 14:59

سستی شہرت کانشہ علیبہ خان نے سوشل میڈیا پر’’نیم برہنہ‘‘ تصاویروائرل کردیں
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2020ء) اداکارہ وپرفارمرعلیبہ خان نے سوشل میڈیا اپنی ’’نیم برہنہ‘‘ تصاویروائرل کردیں،تفصیلات کے مطابق شوبزانڈسٹری میں اپنی بے باک طبیعت سے ہروقت خبروں میں رہنے والی اداکارہ وپرفارمر علیبہ خان نے ایک بارپھرسے اپنی کچھ’’نیم برہنہ‘‘ تصاویرکوسوشل میڈیا پروائرل کردیا ہے،علیبہ خان اداکاری سے زیادہ اپنی نجی ویڈیوز اور تصویروں کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

علیبہ خان اپنی نجی زندگی میں بھی فحش نگاری کا دامن نہیں چھوڑتیں کیونکہ ایسی حرکتیں انہیں میڈیا میں زندہ رکھتی ہیں۔تاہم سستی شہرت کا نشہ انہیں اب بھی بے چین ہی رکھتا ہے جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر وہ اپنی نیم برہنہ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔اس طرح کی تصاویر شائع کرناایک پیغام بھی ہو سکتا ہے لیکن اس کا ایک اور مقصد بھی کہا جا رہا ہے کہ 'بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا'۔علیبہ خان کی نہ تو کوئی ویڈیویافلم ہٹ ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں کوئی بڑا پراجیکٹ ملاہے۔ دراصل اداکارہ نے صرف اورصرف میڈیا میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی 'نیم برہنہ' تصاویر شائع کی ہیں۔
وقت اشاعت : 10/01/2020 - 14:59:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :