پروڈیوسرحاجی اشرف اوررومان خان دونوں مشترکہ اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گے

مہنگائی کے دورمیںمرجھائے ہوئے چہروں پر خوشیاں لاناہی میرااصل کام ہے،اسٹیج پروڈیوسرکی گفتگو

جمعہ 10 جنوری 2020 14:49

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2020ء)اسٹیج کے معروف پروڈیوسرحاجی اشرف اور رائٹروڈائریکٹرایم اے رومان خان دونوں مشترکہ طورپر ایک اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گے،جس کے لئے وہ ان دنوں کافی سوچ بچارکررہے ہیں،ایک ملاقات کے دوران اسٹیج پروڈیوسرحاجی اشرف نے بتایا کہ اس نفسا نفسی اورمہنگائی کے دورمیںمرجھائے ہوئے چہروں پر خوشیاں لاناہی میرااصل کام ہے،اورمیری کوشش ہوگی کہ عوام کواچھی اورمعیاری تفریح مہیا کروں،تاکہ چہروں پرخوشیاں لاسکوںکیونکہ یہ بہت ہی ضروری ہے،حاجی اشرف نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کی میرے تمام سابقہ اسٹیج ڈراموں کی طرح یہ نیا ڈرامہ بھی لوگوں کے چہروں پرخوشیاں لانے میں ضرورکامیاب ہوگا ۔
وقت اشاعت : 10/01/2020 - 14:49:52