بلال عباس خان کے نئے ڈرامے "پیار کے صدقی" میں یشما گل اہم کردار میں نظر آئیں گی

جمعہ 10 جنوری 2020 16:39

بلال عباس خان کے نئے ڈرامے "پیار کے صدقی" میں یشما گل اہم کردار میں نظر آئیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2020ء) معروف باصلاحیت اداکارہ اور یوٹیوب پر مقبولیت حاصل کرنے والی یشما گل کو بلال عباس خان کے متوقع نئے پروجیکٹ "پیار کے صدقے "میں اہم کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے، ڈرامے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، نئے سال میں بہت جلد ہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔ ڈرامہ پیار کے صدقے مومل پروڈکشن کی پیش کش ہے، جس کی ہدایات باغی سے شہرت حاصل کرنے والے ڈائریکٹر فاروق رند نے دیں ہیں، ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں بلال کے ساتھ یمنہ زیدی اور یشما گل نظر آئیں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں عمیر رانا اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں۔

ڈرامے میں یشما گل کا کردار ایک معصول لڑکی کا ہے جوپشیمانیوں، احساس اور خود کو پہنچاننے کے سفرپر گامزن ہے، ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی وہ اپنی ماضی کی غلطیوں اور غلط فیصلوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے، تو اسے زندگی کی سخت حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے یشما گل کا کہنا تھا کہ جب میں نے پہلی بار اسکرپٹ پڑھی تومجھے اندازہ ہوا کہ یہ کردار یقینا ایک چیلنج ہے،جس میں میری شخصیت کی بہت سی جہتوں کا اظہار شامل ہے، تب میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے یہ کردار نبھانا چاہیے، معروف اداکارہ کا کہنا تھا میں بہت پرجوش ہوں اور اب مجھے ڈرامے کے آن ایئر ہونے کا بے صبری سے انتظارہے۔

اداکاری کی نمایاں صلاحیت کی وجہ سے نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ نے بہت کم عرصے میں ٹی وی اسکرین پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں، گھر تتلی کا پر، کی جاناں میں کون، پیا نام کا دیااور اس وقت آن ایئر "الف" میں انھوں نے اداکاری کے وہ جوہر دکھائے ہیں کہ شائقین ان کی صلاحیتوں کے مداح ہوگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/01/2020 - 16:39:55