علی رحمان خان کا دانش کو مہوش کو معاف کر دینے کا مشورہ

جمعہ 10 جنوری 2020 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2020ء) اداکار علی رحمان خان نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے دانش(ہمایوں سعید) کو مشورہ دے دیا ہے کہ وہ مہوش (عائزہ خان)کو معاف کر دیں۔

(جاری ہے)

علی رحمان نے ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ دانش(ہمایوں سعید) کو مہوش(عائزہ خان) کو معاف کر کے ہانیہ(حرامانی) سے شادی کر لینی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں مہوش (عائزہ خان) کے لئے اتنا بھی بہت ہو گا ۔ معروف ڈرامے کی اہم کاسٹ میں عائزہ خان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، حرامانی اور سویرا ندیم شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 10/01/2020 - 21:26:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :