نادیہ جمیل کی حمزہ علی عباسی سے یتیم بچوں کے لیے وقت نکالنے کی استدعا

جمعہ 10 جنوری 2020 21:26

نادیہ جمیل کی حمزہ علی عباسی سے یتیم بچوں کے لیے وقت نکالنے کی استدعا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2020ء) اداکارہ نادیہ جمیل نے حمزہ علی عباسی سے یتیم بچوں کے لیے وقت نکالنے کی استدعا کر دی۔

(جاری ہے)

نادیہ جمیل نے ٹویٹر پر حمزہ علی عباسی سے درخواست کی ہے کہ وہ یتیم بچوں کے لیے ایک دن نکالیں اور ان کے ساتھ کرکٹ کھیلیں کیونکہ وہ بچے ان کے بہت بڑے فین ہیں، انہوںنے کہا کہ انہوں نے متعدد بار حمزہ علی عباسی کو بلایا ہے لیکن وہ نہیں آئے اور اب وہ ان سے خصوصی طور پر درخواست کرتی ہیں کہ وہ ان بچوں کے لیے وقت نکالیں، نادیہ جمیل ان دنوں ڈرامہ سیریلدمسئہ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 10/01/2020 - 21:26:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :