گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین مزاحیہ اداکار کا تقریب میں اللہ اکبر کا نعرہ

بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے رامے یوسف نے ایوارڈ لیتے وقت نعرہ لگا کر سامعین کو حیران بھی کردیا

جمعہ 10 جنوری 2020 21:43

گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین مزاحیہ اداکار کا تقریب میں اللہ اکبر کا نعرہ
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2020ء) گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے رامے یوسف نے تقریب سے خطاب کا آغاز’اللہ اکبر‘ کہہ کر کیا تو سامعین حیران رہ گئے۔رواں برس منعقد کیے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ کامیڈی سیریز ’رامے‘ میں اداکاری پر عرب نڑاد امریکی اداکار رامے یوسف کو دیا گیا۔

(جاری ہے)

رامے جو کہ اسلام سے سے تعلق رکھتے ہیں نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر کے آغاز میں خدائے برتر کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد کہا کہ ’اللہ اکبر‘۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رامے کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ایوارڈ نہ بھی ملتا تو بھی اللہ اکبر کا نعرہ ضرور بلند کرتا۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکرگزار ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا، جس سیریز میں کام کرنے پر مجھے منتخب کیا گیا ہے وہ بھی ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو کہ اپنے عقیدے پر قائم رہتا ہے۔

‘رامے نے تقریر کے دوران مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ دیکھیں میں ایوارڈ کے لیے منتخب قدرے امیدواروں کے مقابلے میں اتنا غیر مقبول ہوں کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگوں نے پہلے کبھی مجھے دیکھا بھی نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 10/01/2020 - 21:43:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :