کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا، امدادی کاروائیاں جاری، دھماکا مسجد کے قریب ہوا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

جمعہ 10 جنوری 2020 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2020ء) بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا ہو گیا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن غوث آباد میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور ریسکیوٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ ریسکیوٹیموں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کی امدادی کاروائیاں جاری ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور12 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکا مسجد کے قریب ہوا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 10/01/2020 - 23:39:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :