لاس اینجلس میں سجا 22واں کریٹکس چوائس ایوارڈ کا میلہ

منگل 13 دسمبر 2016 12:26

لاس اینجلس میں سجا 22واں کریٹکس چوائس ایوارڈ کا میلہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)امریکی شہر لاس اینجلس میں22ویں سالانہ کریٹکس چوائس فلم ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سج گیا، جہاں بلیو کارپٹ پر اداکاروں نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

(جاری ہے)

شاندار تقریب میں بڑی تعداد میں فنکار شریک ہوئے ،جو نت نئے فیشن سے مزین دلکش ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے، جیسے ہی بلیو کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں کی آمدہوئی تو فوٹو گرافروں کو پوز دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

سالانہ ایوارڈ تقریب میں ہالی ووڈ سپر ہیروفلم 'ڈیڈپول 'میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکارریان رینلڈزکوانٹرٹینر آف دی ایئر قرار دیا گیا جبکہ 12 کیٹیگریزکیلئے نامزد ہونیوالی فلم '’ لالا لینڈ‘نے بیسٹ مووی اور بیسٹ ڈائریکٹر سمیت 8 ایوارڈ زجیت کر میدان مار لیا۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 12:26:20