ڈرامہ سیریل نمک کی ریکارڈنگ کا آغاز 20دسمبر سے ہوگا

منگل 13 دسمبر 2016 13:17

ڈرامہ سیریل نمک کی ریکارڈنگ کا آغاز 20دسمبر سے ہوگا
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر سے میگا ڈرامہ سیریل نمک کی ریکارڈنگ کا آغاز 20دسمبر سے ہوگا۔منصور آفاق کے لکھے ہوئے اس ڈرامہ سیریل میں نامور اور نئے فنکار بھی کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے پروڈیوسر و ہدایت کار چوہدری افتخار ورک نے ایک ملاقات میں بتایا کہ نمک پی ٹی وی کی ڈرامہ روایت کو زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈرامے کے اداکاروں میں توقیر ناصر‘کنزہ ملک ‘مریم شفیع‘نیر اعجاز ‘عینی طاہرہ اور دیگر بہت سے شامل ہیں۔ڈرامے کے لیے سینٹر میں بھی خوبصورت سیٹ اعظم ملک تیار کر رہے ہیں جبکہ سینئر کیمرہ مین دلنواز خان کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔نمک ڈرامہ سیریل 2017ء میں آن ائیر ہوگا۔چوہدری افتخار ورک ڈرامے کی پروڈکشن پر بھر پور محنت کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 13:17:35