اسلم ڈار اور اظہار قاضی کی برسی دسمبر میں منائی جائیگی

منگل 13 دسمبر 2016 13:24

اسلم ڈار اور اظہار قاضی کی برسی دسمبر میں منائی جائیگی
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے دو نامور لیجنڈ ہدایت کار اسلم ڈار مرحوم کی تیسری اور اداکار اظہار قاضی کی ساتویں برسی 23, 24دسمبر کو منائی جائینگی۔

(جاری ہے)

دونوں فن کاروں نے فلم انڈسٹری میں اپنے اپنے فن کے انمول نقوش چھوڑے ہیں۔ہدایت کار اسلم ڈار کا شمار حب الوطن فلمساز اور ہدایت کار کے طور پر جبکہ اداکار اظہار قاضی کا شمار بھی کامیاب اور خوبرو ہیروز میں ہوتا تھا۔

وقت اشاعت : 13/12/2016 - 13:24:54