UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> شعیب اختر کی کرکٹ میں دھماکے دارواپسی

اعجاز وسیم باکھری :
کون کہتا ہے کہ شعیب اختر کرکٹ کیلئے نقصان دہ ہے اور وہ میچ ونر باؤلرنہیں ہے۔اگر کوئی اس بات پر بضد بھی ہے تو وہ شعیب اختر کی آئی پی ایل میں واپسی کے افتتاحی میچ کی جھلکیاں دیکھ لے تو یقیناًوہ لوگ اپنے خیالات کو بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے جو شعیب اختر کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔شعیب اخترنے اپنے پہلے میچ محض تین اوورکرائے جن میں 11رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو تہس نہس کردیا۔شعیب اختر کے ہاتھوں سے نکلنے والی ہرگیند نے میزائل کے شکل اختیار کی اور تمام کی تمام اپنے نشانے پر لگی۔شعیب اختر کی دھماکے دار واپسی اور واپس آکر بہترین کھیل نے شاہ رخ خان کی خوشیوں کوبھی دوبالا کردیا ہے کیونکہ کنگ خان اپنی ٹیم کی پے در پے شکستوں سے کافی پریشان تھے اور وہ جانتے تھے کہ شعیب اختر ہی ایک ایسا کردار ہے جو اس کی خوشیاں دوبارہ واپس لا سکتا ہے۔راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے پہلے ہی میچ میں یہ ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف ایک میچ ونر باؤلر ہے بلکہ ابھی بھی وہ دنیا کرکٹ کا تیزترین باؤلربھی ہے جو اپنی شعلہ فشاں گیندوں سے کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
شعیب اختر کی پہلی میچ میں متاثر کن کارکردگی کو اس لیے بھی خاصی اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ فاسٹ باؤلر گزشتہ چار ماہ سے کرکٹ میدانوں سے دور تھے اور اس عرصے میں شعیب اختر نے بہت ساری مشکلات کا سامنا کیاوہ فٹنس مسائل کا شکار رہنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ کی ستم ظریفی کا شکار بھی رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر پانچ سال کی پابندی لگاکریہ تاثر عام کیا کہ شعیب اختر نہ تو کرکٹ کیلئے فائدہ مند ہے اور نہ ہی اس کی کارکردگی کامعیار ویسا ہے جیسا لوگ اس کے بارے میں خیال کرتے ہیں مگر شعیب نے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں نسیم اشرف کی طرف سے لگائے جانیوالے دونوں الزامات کی بھرپور طریقے سے نفی کرکے اسے واضح طو رپر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اب بھی پاکستان کیلئے کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے ۔شعیب اختر ان دنوں کرکٹ بورڈکی جانب سے پانچ سال کی پابندی میں سے ایک ماہ کی معافی پر ہیں ان پر 4جون تک سزا کو معطل کیا گیاہے جس کی بنیادی وجہ فاسٹ باؤلر کی آئی پی ایل میں شرکت کو یقینی بنانا تھا۔دوسری جانب سے نسیم اشرف نے آصف زرداری کے کہنے پر شعیب اختر کے ساتھ صلح تو کر لی ہے مگر وہ ابھی بھی اس بات کی رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ شعیب اختر کی سزا 4جون کے بعد بحال ہوجائیگی اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا مگرہمارے ذرائع یہ بتاتے ہیں کہ آصف زرداری اور رحمن ملک کی جانب سے نسیم اشرف کو صلح پر راضی کرنے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ شعیب اختر پر عائد پانچ برس کو پابندی ختم کرکے بھاری جرمانے میں تبدیل کردیا جائیگا تاہم اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کیا جاسکتا لیکن یہ بات درست ہے کہ شعیب اختر نے جس دھماکے دار انداز میں آئی پی ایل میں شروعات کیں اور اگر وہ اپنی کارکردگی کے سلسلے کو اسی تواتر کے ساتھ برقرار رکھتے ہیں تو عوامی پریشر کی وجہ سے نسیم اشرف کیلئے شعیب اخترپر عائد پابندی کو ختم کرنا ناگزیر ہوجائیگا کیونکہ رواں برس پاکستان کرکٹ ٹیم کا مصروف ترین شیڈول ہے جہاں پاکستان نے ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرناہے ایسے میں ہوم ٹیم ہونے کی وجہ سے پاکستان کو ایک مضبوط سکواڈ کی ضرورت ہے اور وہ مضبوط سکواڈ پاکستان کو تمام فاسٹ باؤلرز کو شامل کرنے کی صورت میں میسر آسکتا ہے ۔قومی ٹیم کیلئے یہ خوش آئند بات ہے کہ عمرگل اور محمد آصف طویل عرصہ ان فٹ رہنے کے بعد دوبارہ لوٹ آئے ہیں اور اگر شعیب اختر کی سزاکو جرمانے میں تبدیل کرکے اسے ٹیم میں شامل کرلیا جاتا ہے تواس سے پاکستانی ٹیم ایک مضبوط ترین یونٹ میں بدل جائیگی تاہم یہ اس وقت ممکن ہوگا جب پی سی بی کے عہدیدار ذاتی عناد کو چھوڑ کر ٹیم کے مفاد کو ترجیح دینگے۔بہرحال شعیب اختر نے اپنے افتتاحی میچ سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اب بھی ایک میچ ونر باؤلر ہے جو آنے والے کئی سال تک اپنے ملک کیلئے فتوحات سمیٹ سکتا ہے اور شاید یہ بات شعیب اختر بھی جان چکے ہیں کہ ان کی دوبارہ پاکستانی ٹیم میں واپسی تنازعات سے دوری اور بہترین کارکردگی سے مشروط ہوچکی ہے کیونکہ شعیب اختر کی آئی پی ایل میں کارکردگی پر نہ صرف کولکتہ کی عوام کی نظریں ہیں بلکہ پاکستانی عوام بھی فاسٹ باؤلرکی دوبارہ ایکشن میں واپسی پر انتہائی خوش ہیں کیونکہ تاحال پاکستان کے پاس شعیب اختر کے برابر کا کوئی باؤلر نہیں ہے جو تن تنہا اپنی ٹیم کو میچ جتوا سکے۔یہ کام محض شعیب اختر ہی کرسکتا ہے اور تمام لوگ اسے دوبارہ قومی ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

     
مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.