آئی سی سی آئی 20اور 21جنوری کو آل پاکستان چیمبرز پریذیڈینٹس کانفرنس منعقد کررہا ہے

کانفرنس کا مقصد تمام چیمبروں کو اکھٹا کر کے معیشت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے تجاویز دینا ہے،صدر اسلام آباچیمبر محمد احمد وحید

ہفتہ 11 جنوری 2020 20:13

آئی سی سی آئی 20اور 21جنوری کو آل پاکستان چیمبرز پریذیڈینٹس کانفرنس منعقد کررہا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 20اور21جنوری 2020کو اسلام آباد میں ایک آل پاکستان چیمبرز پریذیڈینٹس کانفرس منعقد کررہا ہے جس میں کاروبار سے متعلقہ وزارتوں کے وفاقی وزراء سمیت ملک کے تمام چیمبروں کے 40سے زائد صدور شرکت کریں گے۔ سلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد وحمد وحید، سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان نے اس بارے میں اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اسلام آباد چیمبر ملک کا پہلا چیمبر نے جس نے 2020کے آغاز میں آل پاکستان چیمبرز کانفرنس منعقد کرنے کا پروگرام بنایا ہے تا کہ ملک کے تمام چیمبروں کے صدور کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے تاجر برادری کو درپیش اہم مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی جائے اور ان کی مشاورت سے اجاگر کردہ مسائل کو حل کرنے اور معیشت کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت کو متفقہ تجاویز پیش کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جس وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہوئی لہذا چیمبر نے یہ ضرورت محسوس کی کہ ملک کی بزنس کمیونٹی کی قیادت کو جمع کر کے معیشت کو موجودہ بحال کرنے اور کاروبار کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کیلئے حکومت کوجامع اور قابل عمل تجاویز دی جائیں۔ انہوںنے کہا کہ کانفرنس میں وفاقی وزرا بھی تاجر برادری کو کاروبار کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے بارے میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

انہوںنے امید ظاہر کہ کہ آل چیمبرز پریذیڈینٹس کانفرنس حکومت اور تاجر برادری کے درمیان اعتماد کو مزید بہتر کرنے کرنے اور نجی شعبے و حکومت کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مثبت پیش رفت کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کےلئے پیشگی رابطے شروع  ،حکومت   بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج ..

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کےلئے پیشگی رابطے شروع ،حکومت بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج ..

سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ