فافن 12 ستمبر کو ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈ زکے مقامی حکومتوں کے انتخاب کا مشاہدہ کرے گا

اتوار 12 ستمبر 2021 00:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) 12 ستمبر کو ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈ زکے مقامی حکومتوں کے انتخاب کا مشاہدہ کرے گا۔

(جاری ہے)

فافن کے مطابق مشاہدہ کاروں کو الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت مشاہدہ کاری کی باضابطہ تربیت دی گئی ہے ، ملک بھر کی39 کنٹونمنٹس بورڈز کے لیے 74مرد،46 خواتین مشاہدہ کاروں کو انتخابی عمل کے مشاہدے کیلئے متعین کیا ہے ،مشاہدہ کاروں کو الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کی طرف سے ایک کنٹونمنٹ بورڈ کے کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ اور گنتی کے عمل کے مشاہدہ کاری کی اجازت دی گئی ہے