میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)
"تدفین کے کچھ دن بعد تنویر کی والدہ نے خواب میں شبیر کو دیکھاکہ وہ جلدی میں ایک بوری اٹھائے کہیں جا رہا ہے۔کچھ عرصے بعدتنویر اپنی والدہ کے خواب میں آیا تو پُر سکون اورہشاش بشاش تھا۔شاید شبیر اُسکے گناہ کا بوجھ کہیں دور پھینک آیا تھا"۔ اللہ کے راز کون پا سکا ہے!
زین العابدین پیر 9 دسمبر 2019
روشنی سے جن کی ملاحوں کے بیڑے پار ہیں
(جاری ہے)
یہاں سے اپنے جنون کی بدولت9 اپریل1964میں کمیشن حاصل کیا بطور کیڈٹ ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔
جوآپکی فیملی دوست احباب اورخود آپ کیلئے اس نوعمری میں کسی اعزاز سے کم نہ تھا۔آرمی میںآ تے ہی انتہائی قلیل مدت میں کئی فوجی کورسز پاس کئے ۔جن میں ویپنزکورس،انٹیلیجنسکورس اورپیراشوٹ کورس شامل تھے۔ آپکی ملازمت جوائننگ کے ٹھیک 1سال7ماہ بعدیعنی6ستمبر 1965کو پاک بھارت جنگ چھڑ گئی۔ شبیرشریف اُسوقت سیکنڈلیفٹینٹ تھے ۔اس جنگ میں آپ نے کشمیر میں جوڑیاں کے محاذ پرشجاعت کے لازوال کارنامے سر انجام دیے اور غازی لوٹے، بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے آپکو ستارہ جرات سے نوازا۔میجر شبیر کا فوج میں آنے کا یک ہی مقصد تھاشہادت، ابھی یہ خواہش پوری ہونی باقی تھی وہ شروع سے ہی دشمن کے ساتھ دوبدو ہونے کاخواب دیکھ رہے تھے جو ابھی تک پورا ہونا باقی تھا ۔جوان سپاہی کی حیثیت سے تمام تر خوبیاں اور پاکستان کیلئے آپکی ذات میں پائے جانے والا جنونی پن افسرباخوبی پہچان چکے تھے۔میجر شبیر شریف 1970 میں ایورشائن پینٹس کے ڈائریکٹر میاں محمد افضل کی دختر نیک اخترسے رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے جنکا اسم گرامی روبینہ بیگم تھا۔جب 3دسمبر1 197 کوبھارت نے مغربی پاکستان پر اٹیک کیاتو میجر شبیر شریف کی کمان میں سکس الف الف رجمنٹ کو ہیڈسلیمانکی کے اہم مقام پربند کی حفاظت کیلئے بھیجا گیا۔دشمن کے علاقوں کو فتح کرنے کے کئی ٹاسک میجر صاحب کے پاس تھاجسمیں بڑا ہدف ایک بند پر مستقل قبضہ جمائے رکھناتھا،پر اسسے پہلے ایک ایسی خطرناک نہر بھی عبور کرنا ضروری تھی، جو30فٹ چوڑی اور10فٹ گہری تھی، جسے دشمن دفاعی لائن کیلئے استعمال کر رہاتھا ،اسسے آگے پورے علاقے میں بارودی سرنگیں پچھی ہوئیں تھیں۔اب وہ گھڑی آن پہنچی تھی، جسکا انتظار میجر صاحب پاک فوج میں رہتے ہوئے 7برس سے کررہے تھے، میجر شبیر شریف ایک ایک دشمن اُسکی چیک پوسٹ میں گھس کر جنم وصل کرنے کایہ قیمتی پل کسی صورت ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔چنانچہ آپنے 3 دسمبر کی سحر ہوتے ہی اپنی کمپنی 6 الف الف کے ساتھ ملکر خدائے رب کریم کے حضورسجدہ ریز ہوئے، اور اپنی کامیابی کی دعا مانگی سورج طلوع ہو چکاتھا ۔جوانوں کے ساتھ ملکر پورے علاقے کو اچھی طرح ذہن نشین کیا۔ اور دن بھر دوربین کی مدر سے بھارتی چیک پوسٹوں پر گہری نظر رکھی۔ دوپہر کو ٹیم کے ساتھ اپنے مشن کوفائنل کیا۔اور فیصلہ کیا گیا شام کو دشمن پر کاری ضرب لگائی جائے گی۔ابھی سورج مکمل غروب بھی نہیں ہوا تھا،پانی،آگ، خون اوربارود کا کھیل شروع ہو چکاتھا،دونوں جانب سے شدیدگولاباری ہورہی تھی، اسی اثنا میں میجر شبیر شریف اور ان جیسے چند جنونی حرمت وطن کی خاطر موت کی نہر میں کود پڑئے، دشمن کی تمام رکاوٹیں پاؤں تلے روندتے ہوئے حیدر للکارشیرخداکے وارث نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں میں داخل ہوئے بالکل اُسی طرح اپنے ازل دشمن کو کاٹ کاٹ کر پھینک رہے تھے، جسطرح فتح خیبر کے موقعِ پر حضرت علی نے مشرکین کفارکی گردنیں تن سے جود کیں تھی۔پاک فوج کی اس علاقے میں موجودگی سے بھارتی فوجیوں کی بھوکلاہت کا اب یہ عالم تھا،شام تک تمام مورچوں خالی ہو چکے تھے، اس معرکے میں دشمن کے 43سپاہی مار گئے اور چار ٹینک تباہ ہوئے ۔ 5 اور 6دسمبر کی درمیانی شب میجرشبیر شریف ایک مورچ میں داخل ہوئے، اور آسام کے کمانڈر کوجنم واصل کیاجبکہ باہر ٹینکوں کی شدید لڑائی جاری تھی، دشمن کا ایک گولا سینے پہ آن لگایوں۶ دسمبر ۱۹۷۱ کو پاکستان کے اس عظیم ہیرو نے یوم شہادت نوش کیا۔آخر میں میجر شبیر شریف کی وصیت:جو لیفٹیننٹ کرنل (ر)اشفاق حسین کی شبیر شریف کے حالات زندگی پرلکھی گئی کتاب " فاتح سبونہ" میں درج ہے۔"قصہ کچھ یوں ہے کہ شبیر شریف کے بچپن کاایک بہت گہرا دوست تنویر تھاوالدین نے اُسکی پسند کی جگہ پر شادی کرنے سے انکا کیاتوانتقاما تنویر نے خودکشی کر لی۔محاظ پر برسر پیکارشبیر کو اسکی موت کادیر سے علم ہواتو غم کی انتہا نہ رہی اس معاملے کاجلدی پتا لگ جاتاتو وہ اپنے جگری یار کویوں نہ جانے دیتا۔شبیر جب بھی فوجی سے چھٹی پر لاہورآتے تو تنویر کی قبر پر دعا کرنے ضرور جاتے۔ایک دن قبرستان میں محرحوم کی والدہ سے ملاقات ہوئی۔ماں اپنے بیٹے کی حرام موت کے بعد ٹوٹ چکی تھی۔شبیر کو کہنے لگیں بیٹا خواب میں ملتا ہے تو بہت تکلیف میں ہوتا ہے۔علما ء نے کہاہے کہ اگرکوئی باعمل عالم یا شہیدتنویر کے پہلو میں دفن ہو تواُمید ہے حرام موت کی وجہ سے اس پر ہونے والی سختی کم ہو جائے۔شبیر یہ سن کر چپ چاپ چلا آیا۔جانے کس وقت وصیت لکھ دی کہ میں جنگ میں کام آجاؤں تو دوست کیساتھ دفنا کیا جائے۔بعد ازشہادت شبیر کی وصیت کے مطابق دوست کو دوست کے پہلو میں دفنا دیا گیا"۔1977میں حکومت پاکستان نے میجر شبیر شریف شہید کو (نشان حیدر) کے اعلی ترین فوجی اعزاز سے نواز․
محبتوں میں بھلا اعتدال کیا کرنا
وفا کی جس میں ہو بو، وہ کلی نہیں ملتی
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Major Shabbir Sharif Shaheed is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 December 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.