کیا یہ تبدیلی نہیں ؟
پیر 12 اکتوبر 2020
(جاری ہے)
وہ اس لحاظ سے کہ جب عمران خان کی حکومت نہیں تھی تو انہوں نے ہر مقام پر یہ باتیں کیں کہ میں غریب عوام کے ساتھ ہوں . میں اپنے بے گھر عوام کے لیے گھر بنا ؤنگا میں اپنے نوجوانوں کو روزگار دونگا .
میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرونگا میں انصاف لائونگا میں ہر فرد کو وہ سب کچھ مہیا کرونگا جو ایک عام انسان کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ باتیں صرف سٹیج تک ہی محدود رہیں . 2018 کے جنرل انتخابات سے قبل اور اب کی باتوں میں واضح فرق پاکستانی عوام محسوس کررہی ہے تفصیل کچھ یو ہے کہ 2018 میں بے روزگاری کی شرع کم تھی اب ان دو سالوں سے زائد عرصے میں بے روزگاری کی شرع 2018 کی نصبت زیادہ ہوئی ہے 2018 میں فی ڈالر تقریباً 120 کے لگ بھگ تھا جو اب فی ڈالر 168 تک پہنچ چکا ہے ، چینی فی کلو 52 روپے سے 110 روپے تک پہنچ چکی ہے ، آٹا فی کلو 30 روپے سے 78 روپے تک پہنچ چکا ہے ، سونے کی قیمت 52000 روپے سے 111250 روپے سے زائد تک پہنچ چکا ہے ، ترقی کا حجم 315 بلین ڈالر سے 264 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، مرکزی حکومتی قرضہ 24953 بلین ڈالر سے 36300 تک پہنچ چکا ہے ، مہنگاہی 3.9 فیصد سے بڑھ کر 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے ، سبزیاں ، دالیں ، چاول یہاں تک کہ ہر شے مہنگی سے مہنگی ہوتی جارہی ہے پاکستانی عوام غریب سے غریب ہوتی جارہی ہے . جو عوام اپنے آنے والے کل کو زیادہ خوشحال دیکھنا چاہتی تھی . وہ عوام اب اپنا موجودہ وقت باآسانی نہیں گزار سکتی . ہر چیز پر ٹیکس تو لگایا گیا مہنگاہی بڑھائی گئی ادویات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ دیکھا گیا جس کی مثال ایک نیبرول فورٹ ٹیبلٹ ہے جس کی قیمت 2018 میں صرف 67 تھی مگر اب 2020 کے تبدیلی حکومت میں 328 تک پہنچ چکی ہے . یہ عوام کو زندہ مارنا نہیں تو اور کیا ہے ایک عام آدمی جو مشکل سے مہینے کا 15000 ہزار ہی کمالیتا ہے وہ اس مہنگاہی کے دور میں اپنی ضروری اور بنیادی گھریلو سامان تک پورا نہیں کرسکتا .فائدہ تو اب تک کسی کو نہیں ہوا مگر نقصان سب کو ہوا ہے مہنگاہی نے پاکستانی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے یہ وہی عوام ہے جو نا آئے دیکھتی ہے نا بائے جس نے جس ڈھول پر نچانے کی کوشش کی یہ عوام اسی ڈھول پر ناچتی چلی گئی . یہ نہیں دیکھتے کہ کون ہمیں کس انداز میں لوٹتا ہے . آج بھی بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو موجودہ حکومت کے حق میں قصیدے پڑھتے ہیں . اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے ملک میں جمہوری نظام کا نہ ہونا ہے اگر حقیقی معنوں میں جمہوریت ہوتی تو لوگ حق اور سچ کا ساتھ دیتے نا کہ ایک نااہل وزیراعظم کے ساتھ ہوتے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے جو وعدے پاکستانی عوام کے ساتھ کیے . وہ تو پورے نہ کرسکا مگر جو تحریک انصاف پارٹی کا نعرہ تھا تبدیلی کا وہ بخوبی پورا ہوگیا ہے پاکستانی عوام کو ایک بہت بڑی تبدیلی ملی ہے مہنگاہی ، بے روزگاری اور بے گھر ہونے کی شکل میں .
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عصمت اللہ شاہ مشوانی کے کالمز
-
کوئٹہ کے ہسپتالوں میں لوٹ مار
پیر 20 ستمبر 2021
-
فرزند بلوچستان عثمان لالا
منگل 22 جون 2021
-
موجودہ ترقی کا دور اور پنجپائی
جمعرات 17 جون 2021
-
بلوچستان کے صحافی غیر محفوظ
جمعرات 29 اپریل 2021
-
وزیراعظم کے وعدے اور دورہ تربت
ہفتہ 14 نومبر 2020
-
کیا یہ تبدیلی نہیں ؟
پیر 12 اکتوبر 2020
-
تعلیم کی اہمیت اور معاشرے پر اِس کے اثرات
منگل 8 ستمبر 2020
-
سی پیک اور گوادر
پیر 24 اگست 2020
عصمت اللہ شاہ مشوانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.